ممبئی ،2 مارچ (یو این آئی) عالمی سطح پر ملے جلے اشاروں کے درمیان گھریلو سطح پر دھاتوں ، توانائی، بجلی اور تیل اور گیس جیسے گروپوں میں خرید کے باوجود آٹو، بینکنگ، فائنانس اور آئی ٹی وغیرہ گرپوں میں ہوئی فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں ایک فیصد سے زائد گراوٹ درج کی گئی ۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا
حساس انڈیکس سینسیکس 778.38 پوائنٹس گر کر 55468.90 پوائنٹس پراور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 187.95 پوائنٹس گر کر 16605.95 پوائنٹس پرآگیا ۔
بی ایس ای میں بڑی کمپنوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں فروخت کم رہی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.17 فیصد گر کر 23316.56 پوائنٹس اور سمال کیپ 0.12 فیصد گرکر 26631.33 پوائنٹس پرآ گیا۔