ممبئی،7 فروری (یو این آئی) خام تیل میں جاری اچھال سے غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں ( ایف آئی آئی) کی زبردست فروخت کے دباؤ میں آج اسٹاک مارکیٹ میں کھلبلی مچ گئی ۔
بین الاقوامی سطح پر برینٹ کروڈ کی قیمت 92 ڈالرسے اوپر رہنے کی وجہ سے ایف
آئی آئی نے مقامی سٹاک مارکیٹ میں کافی فروخت کی ۔
اس سے بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل سینسیکس انڈیکس 1023.63 پوائنٹس گر کر 58 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے 57621.19 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 302.35 پوائنٹس کی گراوٹ سے 17213.95 پوائنٹس پر آگیا۔