ممبئی، 10 جنوری (یو این آئی) امریکہ میں روزگار کے اعداد و شمار کے جاری ہونے سے قبل عالمی منڈی میں گراوٹ کے دباؤ کی وجہ سے مقامی سطح پر ہمہ گیر فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل تیسرے دن گرگئی۔
بی ایس ای کا 30
شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 241.30 پوائنٹس گر کر 77,378.91 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفسی 95.00 پوائنٹس گر کر 23,431.50 پوائنٹس پر بند ہوا۔ در میانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے مقابلے زیادہ گر گئے۔