ممبئی، 13 دسمبر (یو این آئی) عالمی سطح سے کمزور اشارے کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر اینرجی ، تیل اور گیس اور رئیلٹی سمیت تمام گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ پیر کو مسلسل دوسرے دن لال نشان میں رہی۔
اس دوران
سینسیکس میں 503 پوائنٹس اور نفٹی میں 143 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 503.25 پوائنٹس گر کر 58283.42 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 143.05 پوائنٹس بڑھ کر 17368.25 پوائنٹس پر رہا ۔