ممبئی،21 فروری (یواین آئی)روس-یوکرین بحران سے عالمی بازار میں جاری گراوٹ کے دباؤں میں مقامی سطح پر ہوئی چوطرفہ فروخت سے گھریلوے شیئر بازار کا پچھلے ہفتے سے گرنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور سینسیکس اور نفٹی گرکر بند
ہوئے۔
بی ایس ای تیس شیئرون والا حساس انڈیکس سینسیکس 149.38 پوائنٹ ٹوٹ کر 57683.59 پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 69.65 پوائنٹ اترکر 17206.65 پوائنٹ پر رہا۔
بڑی اور درمیانی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹی کمپنیوں میں زیادہ فروخت ہوئی۔