ممبئی 20 نومبر (یو این آئی) کمزور عالمی اشاروں کے ساتھ ساتھ آٹو ، ریئلٹی، یوٹیلیٹی اور کموڈٹی جیسے گروپوں میں گھر یلو فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج گراوٹ میں رہی۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 139.58 پوائنٹس گر کر 65665.15 پوائنٹس پر اور
نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفسی 37.80 پوائنٹس گر کر 19694 پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای میں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی فروخت دیکھی گئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.06 فیصد جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.06 فیصد گر کر 33361.52 پوائنٹس اور اسمال
کیپ 0.39 فیصد گر کر 39751.33 پوائنٹس پر آگیا۔