: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی 18 اکتوبر (یو این آئی) عالمی سطح سے کمزور اشارے کے ساتھ ساتھ گھر یلو سطح پر پاور ، بینکنگ ، مالیاتی خدمات سمیت بیشتر گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ گراوٹ کے ساتھ بند ہوئی۔ بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 551.07 پوائنٹس گر
کر 65877.02 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج این ایس ای) نفسٹی 140.40 پوائنٹس گر کر 19671.10 پر آ گیا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی فروخت دیکھنے میں آئی جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈکیپ 0.85 فیصد گر کر 32237.37 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.32 فیصد گر کر 38462.63 پوائنٹس پر رہا۔