ممبئی 09 اکتوبر (یو این آئی) عالمی سطح سے کمزور اشارے کے ساتھ ساتھ گھر یلو سطح پر تقریباًہر شعبے میں فروخت ہونے کی اجے آج اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ بی ایس ای سینسیکس اور این ایس ای نفٹی نقصان کے ساتھ بند ہوا۔
حماس اور
اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر جغرافیائی سیاسی صور تحال کے باعث بین الا قوامی سطح پر اسٹاک کے مارکیٹ میں گراوٹ کے دباؤ کے باعث بی ایس ای کا 30 شیئر ز پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 483.24 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 65512.39 پوائنٹس پر بند ہوا۔