ممبئی، 11 اگست (یو این آئی ) عالمی مارکیٹ میں گراوٹ کے درمیان مقامی سطحپر ہیلتھ کیئر ،مالیاتی خدمات، بینکنگ اور دھاتوں سمیت 15 گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے دن گراوٹ رہی۔
بی ایس
ای کا سینسیکسی 365.53 پوائنٹس گر کر 65322.65 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایچینج (این ایس ای) نفسی 119.90 پوائنٹس گر کر 19423.20 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.13 فیصد گر کر 30,429.56 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.31 فیصد گر کر 35,290.61 پوائنٹس پر آ گیا۔