ممبئی، 22 جون (یو این آئی) امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئر مین جیروم پاولے کی جانب سے مستقبل قریب میں شرح سود میں اضافے کے اشارے کے بعد عالی منڈیوں میں گراوٹ کے دباؤ میں مقامی سطح پر چوطرفہ فروخت کی وجہ سے شیئر بازار آج گر گیا۔
بی ایس
ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 284.26 پوائنٹس گر کر 63238.89 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایچینج ( این ایس ای) نفسشی 85.60 پوائنٹس گر کر 18771.25 پوائنٹس پر آگیا۔ اس طرح بی ایس ای مڈ کیپ 1.07 فیصد گر کر 28,327.83 پوائنٹس اور اسال کیپ 0.64 فیصد گر کر 32,369.66 پوائنٹس پر آ گیا۔