مبئی، 09مارچ (یو این آئی) سرمایہ کاروں کی جانب سے قبل از وقت شرح سود میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر عالی مارکیٹ میں گراوٹ کے دباؤ میں مقامی سطح پر ہمہ گیر فروخت کے
باعث اسٹاک مارکیٹ آج تقریباً ایک فیصد گر کر بند ہوا۔
بی ایس ای کا30 حصص کا
حساس انڈیکس سینسیکس 60 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے 541.81 پوائنٹس نیچے 595806.28 پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایچینج (این ایس ای) نفسی 150.15 پوائنٹس گر کر 17604.25 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.55 فیصد گر کر 24,789.01 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.20 فیصد گر کر 28,117.40 پوائنٹس پر آگیا۔