ممبئی، 18 نومبر (یو این آئی) عالمی سطح سے ملے جلے اشاروں کے درمیان آئی ٹی، ٹیک، توانائی، تیل اور گیس، بجلی جیسے گھریلو گروپوں میں فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل چوتھے دن گراوٹ کا شکار رہی اور اس دوران بی ایس ای کا سنسیکس گراوٹ میں رہا اور این ایس ای کا نفٹی سرخ رنگ میں رہا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا
حساس انڈیکس سینسیکس 241.30 پوائنٹس گر کر 77339.01 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) نفسی 78.90 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 23453.80 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی فروخت کا دباؤ دیکھا گیا جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.17 فیصد گر کر 44213.56 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.69 فیصد گر کر 52052.37 پوائنٹس پر آگیا۔