ممبئی، 21 جون (یو این آئی) مہنگائی سے نمٹنے کے لیے مرکزی بینکوں کی سخت پالیسی کی امید پر عالمی بازار میں آئی تیزی کی بدولت مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کے سبب آج مسلسل دوسرے دن سبقت برقرار رکھتے ہوئے سینسیکس اور نفٹی نے ڈیڑھ فیصد سے زیادہ کی چھلانگ لگائی بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 934.23 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 52 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے اوپر 52,532.07 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی
288.65 پوائنٹس چڑھ کر 15,638.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کے برعکس بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیاں سب سے تیزی میں رہیں۔ مڈ کیپ 2.42 فیصد چھلانگ لگا کر 21,507.66 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.99 اچھل کر 24,121.65 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس دوران بی ایس ای پر کل 3462 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2502 کی قیمتوں میں تیزی، 832 کی قیمتوں میں گراوٹ جبکہ 128 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 48 کمپنیاں سبز جبکہ دو سرخ نشان پر رہیں۔