ممبئی، 09 مارچ (یو این آئی) روس-یوکرین جنگ کی وجہ سے شدید فروخت کی وجہ سے گراوٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی شدید خریداری سے شیئر بازار میں آج مسلسل دوسرے دن اضافہ ہوا۔
اس دوران شیئربازار میں دو فیصد سے زیادہ کا اضافہ
ہوا، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے 2.52 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔
بی ایس ای کا 30 شیئر والے سنسیئری انڈیکس سینسیکس 1223.24 پوائنٹس بڑھ کر 54647.33 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 331.90 پوائنٹس بڑھ کر 16345.35 پر پہنچ گیا۔