ممبئی، 27 فروری (یو این آئی) ایشیائی بازاروں کے دباؤ میں مقامی سطح پر آئی ٹی ٹیک، کموڈٹیز، میٹلز اور ٹیلی کام سمیت 17 گروپوں میں فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل ساتویں دن گراوٹ کے ساتھ بند ہوئی۔
بی ایس ای کا30
شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 175.58 پوائنٹس گر کر 59288.35 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکھینچ ( این ایس ای) نفشی 73.10 پوائنٹس گر کر17392.70 پوائنٹس پر آگیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.69 فیصد گر کر 24,013.01 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.28 فیصد گر کر 27,232.39 پوائنٹس پر آگیا۔