ممبئی، 23 فروری (یو این آئی) عالمی مارکیٹ کے کمزور رجحان کے ساتھ ساتھ مقامی سطح پر فروری مہینے میں فیوچر سیٹلمنٹ پر یوٹیلیٹیز، پاور ، رئیلٹی، کیپیٹل گڈز اور کنزیومر پائیدار اشیاء سمیت چودہ گروپوں میں فروخت ہونے سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل پانچویں دن گراوٹ رہی۔
بی ایس ای کا30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 139.18
پوائنٹس گر کر 59605.80 پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک اینچ ( این ایس ای) نفشی 05. 43 پوائنٹس گر کر 17511.25 پوائنٹس پر آگیا۔
اس دوران بی ایس ای کے بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانے درجے کی کمپنیوں میں فروخت ہوئی، جبکہ چھوٹی کمپنیوں میں تیزی رہی، جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.40 فیصد گر کر 24,220.34 پوائنٹس پر آگیا، جب کہ اسمال کیپ 0.06 فیصد اضافے کے ساتھ 27,626.56 پوائنٹس پر آگیا۔