ممبئی، 06 اپریل (یو این آئی) آسمان چھوتی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اگلے ماہ شرح سود میں زبردست اضافے کے امکان سے مایوس سرمایہ کاروں کی فروخت کی وجہ سے عالمی بازار میں گراوٹ کے دباؤ کے تحت گھریلو اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل دوسرے دن گر کر بند ہوئی اور سینسیکس 60 ہزارپوائنٹ سے نیچے گر
گیا۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 60 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے 566.09 پوائنٹس گر کر 59610.41 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 149.75 پوائنٹس گر کر 17807.65 پوائنٹس پر آگیا۔
تاہم، بڑی کمپنیوں کے برعکس، چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں خریداری سے مارکیٹ کو سہارا ملا ۔