ممبئی، 18 مئی (یو این آئی) عالمی بازار میں تیزی کے باوجود مقامی سطح پر آئی ٹی سی، ایس بی آئی ایل ٹی ماروتی، این ٹی پی سی اور ریلائنس سمیت 17 اہم کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل تیسرے دن بھی گراوٹ کے ساتھ بند ہوئی بی ایس ای کا 30 شیر وں والا حساس انڈیکس سینسیکس 128.90 پوائنٹس گر کر 61431.74 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک
ایکچینج (این ایس ای) کا نفسی 51.80 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 18129.95پوائنٹس
پر آگیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.67 فیصد گر کر 26,154.36 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.26 فیصد گر کر 29,796.33 پوائنٹس پر رہا۔
اس دوران بی ایس ای پر مجموعی طور پر 3606 کمپنیوں کے شیئروں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1915 فروخت ، 1566 میں خریداری ہوئی جبکہ 125 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔