ممبئی، 15 مارچ (یو این آئی) عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ٹیلی کام، بینکنگ، توانائی اور رئیلٹی سمیت 10 گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج لگا تار پانچویں دن گر کر بند ہوا۔ بی ایس ای کا30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 344.29 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد گر کر 58 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 57555.90 پر اور نیشنل اسٹاک ایکیھینچ (این ایس ای) کانفٹی 71.15 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد گر کر 17 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 16972.15 پوائنٹس پر آگیا۔ حالانکہ بی ایس ای کی بڑی اور درمیانی کمپنیوں کے بر عکس چھوٹی کمپنیوں میں خریداری ہوئی۔ اس
کی وجہ سے مڈکیپ 0.02 فیصد گر کر 24053.20 پوائنٹس پر آگیا، جبکہ اسمال کیپ 0.10 فیصد اضافے کے ساتھ 27169.16 پوائنٹس پر آگیا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 3643 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1968 میں فروخت جبکہ 1549 میں خریداری ہوئی وہیں 126 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح
این ایس ای میں 28 کمپنیوں میں گراوٹ جبکہ بقیہ 21 میں تیزی رہی جبکہ ایک کی قیمت مستحکم رہی۔ بی ایس ای کے 10 گروپوں میں فروخت کا دباؤ تھا۔ اس دوران انرجی 0.66، ایف ایم سی جی 0.54 ، فنانشل سروسز 0.81، آئی ٹی 0.14، ٹیلی کام 1.20، آٹو 0.45، بینکنگ 0.86، آئل اینڈ گیس 0.35 رہ سکلٹی 10.69 اور ٹیک گروپ کے حصص میں 0.54 فیصد کمی ہوئی۔