ممبئی، 14 جون (یو این آئی) عالمی سطح سےملے کمزور اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر تیل اور گیس اور توانائی گروپ کمپنیوں کی فروخت کے سبب شیئر بازارمیں آج مسلسل تیسرے دن گراوٹ میں
رہی۔
اس دوران سینسیکس اور نفٹی دونوں سرخ نشان میں رہے۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 153.13 پوائنٹس گر کر 52693.57 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 42.30 پوائنٹس گر کر 15732.10 پر آگیا۔