ممبئی، 23فروری (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں میں فوجی تکڑی بھیجنے کے بعد اگلے قدم کے انتظار میں عالمی بازار میں آئی تیزی کے باوجود مقامی سطح پر فروخت سے شیئر بازار مسلسل تیسرے دن بھی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔
بی ایس ای
کا تیس شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 68.62پوائنٹ گرکر 57232.06پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 28.95پوائنٹ کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 17063.25پوائنٹ پر رہا۔
حالانکہ بڑی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں میں ہوئی خریداری نے بازار کو زیادہ گرنے سے بچایا۔