ممبئی، 20 جنوری (یو این آئی) امریکی فیڈ ریزرو کے سود کی شرحوں میں مارچ سے کٹوتی شروع کرنے کے اشاروں کے درمیان عالمی سطح پر چوکسی کے سبب مارکیٹ میں کمزور رجحان رہا جس سے ریلائنس اندسٹریز ، ایس بی آئی، آئی ٹی سی، ٹاٹا اسٹیل جیسی سرخیل کمنیوں کے شیئر دباؤ میں
آگئے۔
فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیسرے دن گر گئی اور آج دو ہفتے کی کم ترین سطح پر ایک فیصد سے زیادہ گر گئی۔
بی ایس ای کا 30 شیئرز پر مشتمل انڈیکس سینسیکس 60 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے 634.20 پوائنٹس گر کر 59,464.62 پر آگیا، جو دو ہفتوں کی کم ترین سطح ہے۔