ممبئی، 19 جنوری (یو این آئی) عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان، مقامی سطح پر ٹی سی ایس، انفوسس، ریلائنس، این ٹی پی سی، آئی سی آئی سی آئی بینک اور آئی ٹی سی جیسی بڑی کمپنیوں میں فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے دن گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔
بی ایس ای کا
تیس شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 656.04 گر کر 60,098.82 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 174.65 پوائنٹس گر کر 18 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 17,938.40 پر آگیا۔
تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس درمیانے درجے کی کمپنیوں کی گراوٹ کی شرح سست رہی جب کہ ترقی کا رجحان چھوٹی کمپنیوں میں رہا۔