ممبئی، 31 دسمبر (یو این آئی) عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر آئی ٹی، ٹیک اور فوکسڈ آئی ٹی سمیت پانچ گروپوں میں فروخت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل دوسرے دن گر
گئی۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 109.12 پوائنٹس گر کر 78,139.01 پر آگیا۔
اس کے علاوہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی 0.10 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ 23,644.80 پوائنٹس پر فلیٹ بند ہوا۔