ممبئی 05 جنوری (یو این آئی) عالمی بازار میں گراوٹ کے باوجود آئی ٹی، کیپٹل گڈس، ٹیک اور انڈسٹریل سمیت پندرہ گروپوں میں مقامی سطح پر کی جانے والی خرید کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے دن بھی تیزی رہی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 178٫58
پوائنٹس بڑھ کر 72 ہزار پوائنٹسس کی نفسیاتی سطح کو عبور کرتے کر ہوئے 72,026.15 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 52.20 پوائنٹس بڑھ کر 21,710.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.19 فیصد بڑھ کر 37,706.55 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.61 فیصد بڑھ کر 43,819.39 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔