ممبئی، 22 نومبر (یو این آئی) عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان، پاور ، آٹو ، آئی ٹی اور ہیلتھ کیئر سمیت بارہ گروپوں میں مقامی خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج تیزی برقرار رہی۔
بی ایس ای کا 30 شیئر ز پر مشتمل حساس انڈیکس
سینسیکس 92.47 پوا ائنٹس بڑھ کر 66 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کرتے ہوئے 66023.24 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفسٹی 29.40 پوائنٹس بڑھ کر 19812.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کے برعکس، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں اتار چڑھاؤ تھا۔