ممبئی، 29 اگست (یو این آئی ) چین کی جانب سے اپنی پریشان مارکیٹ کو سہارادینے کے اقدامات کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں جاری تیزی سے پر جوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر کموڈٹیز، یوٹیلیٹیز، دھاتیں، پاور اور رئیلٹی سمیت سولہ گروپوں میں ہوئی خریداری کی بدولت آج
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بھی مضبوطی رہی۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیک 79.22 پوائنٹس بڑھ کر 65075.82 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایچینج (این ایس ای ) کا نفسٹی 36.60 پوائنٹس بڑھ کر 19342.65 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی تیزی رہی۔