ممبئی، 08 مارچ (یو این آئی) عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر صنعتی، یوٹیلٹیز، کیپٹل گڈس اور پاور سمیت 12 گروپوں میں زبر دست خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے دن اضافہ ہوا۔
بی ایس ای کا30 حصص کا حساس
انڈیکس سینسیکس 123.63 پوائنٹس بڑھ کر 60348.09 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک اینچ ( این ایس ای) نفسی 42.95 پوائنٹس کے اضافے سے 17754.40 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس مدت کے دوران بی ایس ای مڈ کیپ 0.61 فیصد بڑھ کر 18. 24,925 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.28 فیصد بڑھ کر 46. 28,173 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔