: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ممبئی 15 فروری (یو این آئی ) عالمی منڈی کے مثبت رجحان سے پرجوش سرمایہ کاروں کی انرجی ، یوٹیلٹیز، تیل اور گیس سمیت اٹھارہ گروپوں میں مقامی سطح پر زبردست خریداری کے باعث اسٹاک مارکیٹ آج مسلسل تیسرے دن تیزی پر رہی۔
بی ایس ای کے 30 حصص کے حساس انڈیکس سینسیکس نے 227.55 پوائنٹس کا اضافہ کیا اور ایک ہفتے کے بعد 72 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کیا۔ نیشنل اسٹاک
ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی بھی 70.70 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21,910.75 پوائنٹس پر رہا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.93 فیصد بڑھ کر 39,621.72 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.24 فیصد بڑھ کر 45,351.18 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران بی ایس ای میں کل 3938 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2354 خریدے گئے 1504 فروخت ہوئے جبکہ 80 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفسٹی کی
26 کمپنیوں میں اضافہ ہوا جبکہ باقی 24 میں کمی ہوئی۔