ممبئی، 29 اپریل (یو این آئی) سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر زبر دست خریداری کی وجہ سے ابتدائی تجارت میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی اور عالمی منڈیوں میں اضافے سے حوصلہ افزائی کے بعد منافع وصولی کا شکار ہو گیا لیکن آخر میں یہ معمولی
فائدہ پر برقرار رہنے میں کامیاب رہا۔
شیئر ز پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 70.01 پوائنٹس کے اضافے سے 30 80,288.38 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) نفٹی 7.45 پوائنٹس کے اضافے سے 24335.95 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔