ممبئی، 5 مئی (یو این آئی) عالمی سطح سے ملے مخلوط رجحانوں کے درمیان گھریلو سطح پر لاک ڈاؤن کو 17 مئی تک بڑھائے جانے کا دباؤ اسٹاک مارکیٹ پر آج مسلسل دوسرے دن نظر آیا اور سنسیکس 262 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک
ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 88 پوائنٹ ٹوٹ گیا۔
ممبئی اسٹاک مارکیٹ کا 30 حصص والا سینسیکس 261.84 پوائنٹس ٹوٹ کر 31453.51 پوائنٹس پر رہا۔
اسی طرح نے این ایس ای کا نفٹی 87.90 پوائنٹس پھسل کر 9205.60 پوائنٹس پر رہا۔