ممبئی، 03 مارچ (یو این آئی) روس-یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے درمیان عالمی سطح سے ملے جلے اشارے ملنے کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر آٹو، بینکنگ، فائنانس، کیپٹل گڈز، سی ڈی اور ایف ایم سی جی جیسے گروپوں میں فروخت جاری ہے۔
اسٹاک
مارکیٹ میں آج دوسرے روز بھی گراوٹ کا رجحان جاری رہا۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 366.22 پوائنٹس گر کر 55102.68 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 107.90 پوائنٹس گر کر 16442.95 پوائنٹس پر آگیا۔