ممبئی، 17 جون (یو این آئی) عالمی بازار سے ملے جلے اشاروں کے درمیان گھریلو سطح پر تیل اور گیس اور توانائی جیسے گروپوں میں فروخت ہونے کی وجہ سے شیئر بازار آج مسلسل چھٹے دن گراوٹ کا شکار رہا۔
اس دوران
سینسیکس 135 پوائنٹس اور نفٹی 67 پوائنٹس گر گیا۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 135.37 پوائنٹس گر کر 51360.42 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 67.10 پوائنٹس گر کر 15293.50 پوائنٹس پر آگیا۔