ممبئی، 8 جون (یو این آئی) ملک کا شیئر بازار کاروباری ہفتے کے چوتھے دن یعنی جمعرات کو گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ اس دوران سینسیکس اور نفسٹی دونوں سرخ
نشان پر رہے۔
فی الیس ائی کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 294.32 پوائنٹس گر کر 62848.64 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) کانفٹنی 91.85 پوائنٹس گر کر 18634.55 پوائنٹس
پر آگیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈکیپ 0.87 فیصد گر کر 27,510.70 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.47 فیصد گر کر 31,385.13 پوائنٹس پر آگیا۔
اس دوران بی ایس ای پر کل 3668 کمپنیوں کے شیئر ز کا کاروبار ہوا جن میں سے 2059 میں فروخت جبکہ 1493 میں خریداری ہوئی جبکہ 116 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفسٹی میں 38 کمپنیاں سرخ نشان پر تھیں جبکہ باقی 12 کمپنیاں گرین نشان پر تھیں۔