ممبئی، یکم فروری (یواین آئی) انتخابی سال ہونے کے باوجود نئے مالی سال کے عبوری بجٹ میں عوامی وعدوں کے بجائے ملک کی مجموعی ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ، آج اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ سے گزرتے ہوئے دن کے آخر میں گراوٹ کے ساتھ بند
ہوا۔
جیسے ہی وزیر خزانہ نرملا سیتار من نے جمعرات کو پارلیمنٹ میں مالی سال 25-2024 کا عبوری بجٹ پیش کرنے کے بعد اپنی تقریر شروع کی مارکیٹ نے مثبت رد عمل ظاہر کیا اور 72,151.02 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ لیکن جیسے ہی ان کی تقریر ختم ہوئی، مارکیٹ گرنے لگی۔