ممبئی، 30 دسمبر (یو این آئی) امریکی بانڈ کی بڑھتی ہوئی پیداوار کے دباؤ میں عالمی منڈی میں گراوٹ کی وجہ سے مایوس سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر ہمہ گیر فروخت کے باعث آج اسٹاک مارکیٹ گر گئی۔
بی ایس سی کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 450.94 پوائنٹس گر کر
78,248.13 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) نفٹی 168.50 پوائنٹس گرکر 23,644.90 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بی میں ملا بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے اسٹاک میں ملا جلا رجحان رہا، مڈ کیپ 0.13 فیصد بڑھ کر 46,386.35 پوائنٹس جبکہ اسمال کیپ 0.47 فیصد گر کر 54,789.44 پوائنٹس پر آگیا۔