ممبئی، 5 مئی (یو این آئی) عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر آئی ٹی، ٹیک اور پاور سمیت دس گروپوں میں خریداری کی وجہ سے شیئر بازار آج نہ صرف گزشتہ روز کی اتھل پتھل سے نکلا بلکہ ابتدائی تیزی کھونے کے باوجود تیزی کو برقرار رکھنے میں
کامیاب بھی رہا۔
بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 33.20 پوائنٹس بڑھ کر 55702.23 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 5.05 سے 16682.65 پوائنٹس بڑھ گیا۔
تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں فروخت کا دباؤ تھا۔