ممبئی، 17 اپریل (یو این آئی) امپورٹ ڈیوٹی ( ٹیرف) کولے کر امریکہ اور چین کے درمیان جاری جوابی کارروائی کی وجہ سے عالمی تجارتی جنگ کے اندیشوں کے باوجود مقامی سطح پر ہمہ جہت خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ نے آج مسلسل چوتھے دن چھلانگ لگائی کیونکہ ہندوستان ٹیرف سے نسبتا گم متاثر ہوا۔
شیئر ز پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس تیرہ
تجارتی سیشنوں کے بعد 1508.91 پوائنٹس یا 1.96 فیصد 30 بڑھ کر 78 ہزار پوائنٹس کے نفر ائنٹس کے نفسیاتی نشان کو عبور کرتے ہوئے 78,553.20 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفسی 74، 41 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 23851.6541،74 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.56 فیصد بڑھ کر 41,980.48 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.52 فیصد بڑھ کر 47,946.66 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔