ممبئی، 23 جنوری (یو این آئی) عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر کموڈیٹیز، آئی ٹی، ٹیک، فوکسڈ آئی ٹی اور کنزیومر ڈیور ببلز سمیت اٹھارہ گروپوں میں ہوئی خریداری کی بدولت آج اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن تیزی بر قرار رہی۔
بی ایس ای کا 30 حصص
والا حساس انڈیکس سینسیکس 115.39 پوائنٹس بڑھ کر 76520.38 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) کا نفسی 50.00 پوائنٹس کے اضافے سے 23205.35 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ، بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.78 فیصد چھلانگ لگا کر 43408.66 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.67 فیصد بڑھ کر 51250.29 پوائنٹس پر بند ہوا۔