ممبئی،06مارچ (یو این آئی) عالمی بازار سے مثبت اشارے کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹیز، پاور آئل اینڈ گیس اور انرجی جیسے گھریلو شعبوں میں خریداری سے اسٹاک مارکیٹ میں آج 0.69 فیصد تک کا اضافہ ہوا۔
بی ایس ای کا30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 415.49 پوائنٹس کے اضافے سے 60224.46 پوائنٹس پر اور
نیشنل اسٹاک اینچ ( این ایس ای) نفشی 117.10 پوائنٹش کے اضافے کے ساتھ 17711.45 پوائنٹس پر 60 ہزار کا ہندسہ عبور کر گیا۔ بی ایس ای میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی خریداری رہی، جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.72 فیصد بڑھ کر 24773.55 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.90 فیصد بڑھ کر 28096.03 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔