ممبئی، 31 مارچ (یو این آئی) عالمی سطح پرموصول منفی اشاروں کے ساتھ ہی گھریلوسطح پرہیلتھ کیئر، آئی ٹی ، ٹیک، فنانس، انرجی اوربیسک مٹیریل جیسے گروپوں میں ہوئی فروخت کےسبب اسٹاک مارکیٹ میں جاری تیزی پر بریک لگ گیا اور اس دوران سینسیکس اور نفٹی میں 0.20 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی ۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس
انڈیکس سینسیکس 115.48 پوائنٹس گر کر 58568.50 اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 33.50 فیصد گر کر 17464.75 پوائنٹس پررہا ۔
بی ایس ای میں بڑی کمپنیوں میں جہاں فروخت ہوئی ، وہیں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خرید کا زور رہا ، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 0.29 فیصد بڑھ کر 24107.97 پوائنٹس اور سمال کیپ 0.31 فیصد بڑھ کر 28215.65 پوائنٹس پر رہا ۔