ممبئی ، 18 اکتوبر (یو این آئی) طلب کو فروغ دینے کے لئے چین کے نئے پالیسی اقدامات کی بدولت غیر ملکی بازاروں میں آئی تیزی سے پر جوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر کموڈیٹیز ، مالیاتی خدمات ، یوٹیلیٹیز، بینکنگ اور دھاتوں سمیت بارہ گروپوں میں خریداری سے پچھلے لگاتار تین دن کی گراوٹ سے سنبھل کر آج
مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 218.14 پوائنٹس کے اضافے سے 81224.75 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) کا نفٹی 104.20 پوائنٹس
کے اضافے سے 24854.05 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ تاہم بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے برعکس درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں ملا جلا رجحان رہا۔