ممبئی، 16 مئی (یو این آئی) عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر ٹیلی کام، یوٹیلٹیز، آٹو، پاور اور ریئلٹی سمیت 16 گروپوں میں خریداری کے سبب شیئر بازار میں آج مسلسل پانچ کاروباری دنوں کے بعد تیزی لوٹ آئی بی ایس ای کا 30 شیئرز پر مشتمل حساس انڈیکس 180.22 پوائنٹس بڑھ کر 52973.84 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) 60.15 پوائنٹس بڑھ کر 15842.30 پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کے مقابلے بی
ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری کا زور زیادہ رہا ہے۔
اس دوران مڈ کیپ 1.51 فیصد بڑھ کر 22,145.10 پوائنٹس اورا سمال کیپ 1.15 فیصد بڑھ کر 25,605.99 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں 3577 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 2232 کے حصص خریدے گئے جبکہ 1165 فروخت ہوئے اور 180 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 33 میں اضافہ ہوا جبکہ 16 میں کمی ہوئی جبکہ ایک مستحکم رہا۔