ممبئی 17 جنوری (یو این آئی) عالمی بازار میں تیزی کے درمیان مقامی سطح پر آٹو، یوٹیلٹیز، پاور، رئیلٹی سمیت سولہ گروپوں میں خرید کے زور پر آج سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ رہا۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں
والا حساس انڈیکس سینسیکس 85.88 پوائنٹس بڑھ کر 61,308.91 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 52.35 پوائنٹس بڑھ کر 18,308.10 پر آگیا۔
بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریدوفروخت رہی۔