ممبئی،25 ستمبر ( یواین آئی) چھ روز تک مسلسل گراوٹ کے بعد جمعہ کو گھریلو اسٹاک مارکیٹس میں ابتدائی کاروبار میں تیزی آئی بی ایس ای کا سنیکس 438.29 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 36،991.89 پوائنٹس پر کھلا اور تقریبا 500 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 37،034.22 پوائنٹس تک جا پہنچا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 104.85 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 10،910.40 پر کھلا اور 10،946.85 پوائنٹس پر پہنبچ گیا۔
میڈیم اور چھوٹی کمپنیوں
میں بھی خریداری رہی۔ سرمایہ کاروں نے آئی ٹی اور ٹیک گروپوں کے ساتھ ساتھ ایف ایم سی جی ، آٹو اور پاور گروپس کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی۔ سینسیکس میں ٹی سی ایس ، انفوسس ، ہندوستان یونی لیور اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز میں شاندار تیزی رہی۔
خبریں لکھے جانے تک سنسیکس 242.98 پوائنٹس یا 0.66 فیصد اضافے کے ساتھ 36،796.58 پوائنٹس پراورنفٹی 69.95 پوائنٹس یا 0.65 فیصد کے اضافے کے ساتھ 10،875.50 پوائنٹس پر کاروبار کررہاہے۔