ممبئی ، 28 اگست ( یواین آئی) بینکنگ، فنانس اور ٹیلی کام سیکٹرکی کمپنیوں میں خریداری سے بی ایس ای کا سنیکس 353.84 پوائنٹس یعنی 0.90 فیصد بڑھ کر39،467.31 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 96 پوائنٹس یعنی 0.83 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 11،655.25 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔
روپے میں جاری مضبوطی سے گھریلوں اسٹاک مارکیٹوں میں سرمایہ کاری کا جذبہ مضبوط رہا ۔ اس سے سینسیکس اور نفٹی مسلسل چھٹے روز مضبوط ہوئے۔ درمیانی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے خریداری کی جبکہ چھوٹی کمپنیوں میں بھی خریداری جاری رہی ۔ بی ایس ای کا
مڈ کیپ 0.55 فیصد اضافے کے ساتھ 15،238.14 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ سمال کیپ 0.23 فیصد کمزور ہو کر 14،990.55 پر بند ہوا۔
بی ایس ای میں بینکنگ گروپ کا انڈیکس چار فیصد اضافے میں رہا ۔ فنانس اور ٹیلی کام گروپوں میں بھی سوا دو فیصد سے ڈھائی فیصد کے درمیان تیزی رہی ۔ سینسیکس میں انڈس انڈ بینک کا حصص تقریباََ ساڑھے آٹھ فیصد ، ایکسس بینک کا پونے آٹھ فیصد ، آئی سی آئی سی آئی بینک کا ساڑھے چار فیصد اور بھارتیہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے حصص میں ساڑھے چار فیصد کا اضافہ رہا ۔ پاور گرڈ اور انفوسیس میں 125 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔