ممبئی 22 فروری (یو این آئی) عالمی بازار میں تیزی سے پر جوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی وجہ سے آج شیئر بازار گلزار رہا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس
انڈیکس سینسیکس 535.15 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر
73158.24 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے ساتھ ہی نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی 162.40 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 22217.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔