ممبئی، 19 دسمبر (یو این آئی) عالمی مارکیٹ کے مثبت رجحان سے حوصلہ افز اسرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر توانائی، ایف ایم سی جی ، یوٹیلیٹیز اور تیل و گیس سمیت نو گروپوں میں خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر تیزی واپس آئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس
سینسیکس 122.10 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 71437.19 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 34.45 پوائنٹس بڑھ کر 21453.10 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران بڑی کمپنیوں کے بر عکس بی ایس ای کی درمیانی کمپنیوں کے حصص میں فروخت ہوئی جبکہ چھوٹی کمپنیوں کی طرف سرمایہ کاری کا جذبہ مضبوط رہا۔