ممبئی، 31 جولائی (یو این آئی) عالمی مارکیٹ میں مثبت رجحان سے پر جوش سرمایہ کاروں کی طرف سے مقامی سطح پر صنعتی، یوٹیلٹیز ، پاور اور آئی ٹی سمیت سترہ گروپوں میں ہوئی دمدار خریداری کی بدولت آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی لوٹ آئی۔
بی ایس ای کا حساس
انڈیکس سینسیکس 367.47 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 66527.67 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایچینج ( این ایس ای ) کا نفسی 107.75 پوائنٹس کے اضافے سے 19753.80 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.86 فیصد اچھل کر 30419.75 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.31 فیصد بڑھ کر 35002.32 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔