ممبئی، 04 جولائی (یو این آئی) عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر بجاج فائنانس اور فنسر و میں 7 فیصد سے زیادہ کی چھلانگ کی وجہ سے
اسٹاک مارکیٹ آج پھر نئی بلندیوں پر پہنچ گئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس
انڈیکس سینسیکس 274 پوائنٹس بڑھ کر 65,479.05 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) نفسی 66.45 پوائنٹس چڑھ کر 19,389.00 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ و ہیں ، بی ایس ای مڈ کیپ 0.22 فیصد گر کر 28,798.91 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ اسمال کیپ 0.05 فیصد بڑھ کر 32,802.63 پوائنٹس پر آ گیا۔